تجارت
سونے کی قیمت میں اضافہ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نئی بلند سطح
پیر کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ۸ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت ۴ ہزار ۷۱۶ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے تحت مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ۲۴ قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں ۸۰۰ روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت ۴ لاکھ ۹۳ ہزار ۹۶۲ روپے ہو گئی۔
اسی طرح ملک میں فی ۱۰ گرام سونے کی قیمت ۶۸۶ روپے بڑھ کر ۴ لاکھ ۲۳ ہزار ۴۹۲ روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت ۸ ہزار ۴۹ روپے پر برقرار رہی جبکہ فی ۱۰ گرام چاندی کی قیمت بھی ۶ ہزار ۹۰۰ روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
