Connect with us

تجارت

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 76 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے

Published

on

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت 4 ہزار 538 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے بڑھ گئی۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 75.29 ڈالر رہی، جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی 21 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 13 روپے پر آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت میں 18 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 869 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات، سرمایہ کاروں کا رجحان اور بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتی دھاتوں کی طلب و رسد سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *