Connect with us

تجارت

قومی اقتصادی سروے 2025-26 جاری، معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد ریکارڈ

Published

on

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کا قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز، عالمی و علاقائی غیر یقینی صورتحال اور موسمی اثرات کے باوجود ملکی معیشت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادی سروے پورے مالی سال کی معاشی کارکردگی کا عکاس ہوتا ہے۔ وزیرِ خزانہ کے مطابق حکومت کی توقع تھی کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، تاہم ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے اثرات کے باعث شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی معیشت بھی دباؤ کا شکار رہی اور عالمی ترقی کی شرح 3.7 فیصد سے کم ہو کر 3.1 فیصد تک آ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے مختلف ممالک پر نئے ٹیرف کے نفاذ سے عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق مالی سال کے آغاز ہی سے پاکستان کو متعدد معاشی چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم حکومتی پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات کے باعث معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبے کے لیے ترقی کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا، تاہم موسمی حالات اور دیگر عوامل کے باعث زرعی ترقی کی شرح 2.9 فیصد رہی۔ حکومت آئندہ مالی سال میں معاشی اصلاحات اور ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کے ذریعے ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *