Connect with us

فن و ثقافت

صرف ایک انسٹاگرام ریل سے 76 لاکھ روپے، اوری نے اپنی حیران کن آمدن کا راز بتا دیا

Published

on

بھارت کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اورہان اوترامانی، جو “اوری” کے نام سے شہرت رکھتے ہیں، نے اپنی آمدن اور شہرت سے متعلق حیران کن انکشافات کر دیے ہیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اوری نے بتایا کہ انہیں صرف ایک انسٹاگرام ریل بنانے کے عوض 76 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ ملا تھا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

اوری نے کہا کہ ان کی آمدن کا بڑا حصہ مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدوں اور سوشل میڈیا مہمات سے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں مضبوط ذاتی برانڈنگ اور آن لائن موجودگی بڑی مالی کامیابی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار کے مطابق وہ شادیوں، ڈنر پارٹیوں، سالگرہ کی تقریبات اور دیگر خصوصی ایونٹس میں شرکت کے لیے 15 سے 25 لاکھ بھارتی روپے تک معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

اوری کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں محض ایک مہمان کے طور پر نہیں بلکہ ایک “تجربے” کے طور پر تقریبات میں مدعو کرتے ہیں، جہاں وہ مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنواتے اور اپنے منفرد انداز سے تقریب کو یادگار بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے مالی معاملات فی الحال ان کے والدین سنبھالتے ہیں اور وہ اس نظام سے مطمئن ہیں۔

اوری کے ان انکشافات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں صارفین انفلوئنسر مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل شہرت سے حاصل ہونے والی بھاری آمدن پر تبصرے کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *