Connect with us

تجارت

بجٹ سے متعلق صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مشاورت جاری ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مسلسل مشاورت کر رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی ضروریات اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے لیے وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم، خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام، دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں ایندھن کی قلت اور پیٹرول پمپوں پر طویل قطاریں بھی دیکھنے میں آئیں۔ تاہم بروقت حکومتی اقدامات اور صوبوں کے تعاون سے پاکستان میں عوام کو پیٹرول کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں کی مد میں عوام کو 128 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا، جس سے مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت میکرو سطح پر استحکام کی جانب گامزن ہے، تاہم روزگار کے مواقع بڑھانا، برآمدات میں اضافہ، پیداواری صلاحیت میں بہتری اور معاشی ترقی کا تسلسل برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشکلات کے باوجود حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھا، جس کے نتیجے میں معاشی استحکام حاصل کرنے میں مدد ملی۔

قومی اقتصادی کونسل نے اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے لیے اہم معاشی اہداف کی بھی منظوری دے دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *