Connect with us

صحت

ہر کھانے کے بعد 10 منٹ کی چہل قدمی پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگار، ماہرین

Published

on

غذائی اور طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ہر کھانے کے بعد مختصر چہل قدمی کو روزمرہ معمول کا حصہ بنایا جائے کیونکہ یہ عادت پیٹ کی چربی کم کرنے اور مجموعی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی نہ صرف موٹاپے کا باعث بنتی ہے بلکہ ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور دیگر صحت کے مسائل کے خطرات میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق کھانے کے بعد 10 سے 15 منٹ کی ہلکی یا درمیانی رفتار سے چہل قدمی کرنے سے خون میں شکر کی سطح اچانک نہیں بڑھتی، جس کے نتیجے میں جسم میں اضافی چربی ذخیرہ ہونے کا عمل سست پڑ جاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد چہل قدمی ہاضمے کو بہتر بناتی ہے، گیس اور اپھارے میں کمی لاتی ہے، خون کی گردش کو بہتر کرتی ہے اور جسمانی میٹابولزم کو متحرک رکھتی ہے، جس سے چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد سخت ورزش یا تیز رفتار واک سے گریز کیا جائے۔ بہتر نتائج کے لیے کھانے کے بعد 10 سے 15 منٹ انتظار کرنے کے بعد ہلکی چہل قدمی کی جائے۔

ان کے مطابق یہ عادت خاص طور پر ذیابیطس، پیٹ کی چربی، ہاضمے کے مسائل اور زیادہ تر بیٹھے رہنے والے طرزِ زندگی کے حامل افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس عادت کے ساتھ متوازن غذا اور مناسب مقدار میں پانی کا استعمال بھی جاری رکھا جائے تو ابتدائی فوائد ایک سے دو ہفتوں میں جبکہ پیٹ کی چربی میں نمایاں کمی چار سے چھ ہفتوں میں محسوس کی جا سکتی ہے۔

نوٹ: یہ معلومات عمومی آگاہی کے لیے ہیں۔ کسی بھی بیماری کی تشخیص یا علاج کے لیے مستند ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *