تجارت
سونے کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں 2,830 روپے کا بڑا اضافہ
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 830 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 547 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کا نرخ بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 326 ڈالر تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی ہوئی دلچسپی اور بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتی دھاتوں کی طلب میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔
سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد زیورات خریدنے والے افراد اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر اس قیمتی دھات کی جانب مرکوز ہو گئی ہے۔
