Connect with us

تجارت

کرپٹو کرنسی میں پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا، بلال بن ثاقب

Published

on

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے کرپٹو کرنسی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ دنیا اب تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان کرپٹو کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجی پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی جدید دور کے اہم ترین شعبے ہیں۔

بلال بن ثاقب کے مطابق مصنوعی ذہانت اور بلاک چین اگلی نسل کی معیشت اور جنگی حکمتِ عملی کے بنیادی ستون بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام لاکھوں ڈالر کی مالی لین دین انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈیجیٹل معیشت کھربوں ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر مؤثر مقابلہ کر سکیں۔

معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان فرسٹ پالیسی کے تحت ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لانے پر کام جاری ہے اور مصنوعی ذہانت و بلاک چین ٹیکنالوجی کو قومی اہمیت دی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرح پاکستان میں بھی ایک فرد پر مشتمل کمپنیاں اربوں ڈالر کما سکتی ہیں، بشرطیکہ نوجوانوں کو درست مواقع، تربیت اور جدید مہارتیں فراہم کی جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *