تجارت
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، فی تولہ سونا مزید سستا
عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان مسلسل دوسرے روز بھی برقرار رہا، جس کے بعد ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 513 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 713 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہِ راست مقامی بازاروں پر پڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی، جب فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر آ گیا تھا۔
