Connect with us

تجارت

سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر، ملک بھر میں بڑی کمی ریکارڈ

Published

on

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 4690 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث مقامی صرافہ بازار بھی متاثر ہورہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *