Connect with us

تجارت

درآمدات میں اضافہ، پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Published

on

ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ تئیس فیصد اضافے کے بعد تقریباً اٹھائیس ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے مارچ کے دوران درآمدات میں چھ اعشاریہ اناسی فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی درآمدی حجم پچاس ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہریوں نے نو ماہ کے دوران ایک سو سینتالیس ارب روپے کی چائے استعمال کی، جبکہ غذائی اشیا کی درآمد میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا۔ دودھ، مکھن، خشک میوہ جات اور پام آئل کی درآمد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

اسی طرح موبائل فونز کی درآمد میں اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا اور پاکستانیوں نے چار سو چھ ارب روپے سے زائد مالیت کے سمارٹ فونز بیرون ملک سے منگوائے۔

ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا، جہاں درآمدات میں تراسی فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کا حجم دو ارب نوے کروڑ ڈالر رہا۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات اور ٹیکسٹائل کی درآمد میں کمی دیکھنے میں آئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل گیارہ ارب ڈالر جبکہ ٹیکسٹائل کا حجم چار ارب ستاسی کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی درآمدات اور صارفین کی بدلتی ہوئی ترجیحات ملک کے تجارتی توازن پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *