Connect with us

تجارت

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 700 روپے کا اضافہ

Published

on

سونے کی عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں منگل کے روز قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ نئی بلندیوں کو چھو گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ کے مطابق آج فی اونس سونے کی قیمت 77 ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 4 ہزار 142 ڈالر تک پہنچ گئی، جو حالیہ دنوں میں سب سے بڑا یک روزہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں اضافے کے اثرات فوراً پاکستان میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ 24 قیراط سونا 7 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 6 ہزار 601 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے پر پہنچ گیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق گزشتہ روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی، تاہم کاروباری ہفتے کے آخری دنوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تھا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی بے یقینی اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رحجان کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *