Connect with us

تجارت

پاکستان میں بیروزگاری 21 سال کی بلند ترین سطح پر، شرح 7.1 فیصد

Published

on

پاکستان میں بیروزگاری 21 سال کی بلند ترین سطح 7.1 فیصد پر، بیروزگار آبادی 59 لاکھ تک پہنچ گئی

وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی کے جاری کردہ لیبر فورس سروے کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 21 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور مالی سال 2024–25 کے اختتام تک یہ شرح 7.1 فیصد ہو چکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2021ء میں ملک میں 45 لاکھ افراد بیروزگار تھے، جبکہ 2025ء تک یہ تعداد بڑھ کر 59 لاکھ ہو گئی، یعنی چار برسوں میں 14 لاکھ افراد مزید روزگار سے محروم ہوئے۔ ان میں 38 لاکھ مرد اور 21 لاکھ خواتین شامل ہیں۔

صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ بیروزگاری ریکارڈ کی گئی جہاں 35 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 12 لاکھ، سندھ میں 10 لاکھ اور بلوچستان میں 2 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہیں۔

سروے کے مطابق مجموعی بیروزگاری میں پڑھے لکھے افراد کا حصہ 77.5 فیصد ہے، یعنی 46 لاکھ بیروزگار افراد تعلیم یافتہ ہیں۔ ان میں سے تقریباً 10 لاکھ افراد اعلیٰ تعلیمی ڈگریوں کے باوجود ملازمت سے محروم ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ عمر کا گروہ 15 سے 29 سال ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *