Connect with us

تجارت

متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کے نئے قوانین متعارف کرا دیے

Published

on

متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں نجی شعبے کے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ویج پروٹیکشن سسٹم کے تحت نئے قوانین متعارف کرا دیے ہیں۔

منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ امیریٹائزیشن کے مطابق اب تمام نجی کمپنیوں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر نئے مہینے کی پہلی تاریخ تک گزشتہ مہینے کی تنخواہیں ادا کریں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کی جانے والی ادائیگی کو تاخیر تصور کیا جائے گا۔ یہ نئے قواعد یکم جون 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

وزارت نے واضح کیا کہ تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو تنخواہیں منظور شدہ ویج پروٹیکشن سسٹم یا وزارت کی اجازت یافتہ دیگر ذرائع کے ذریعے ادا کرنا ہوں گی۔ کمپنیوں پر یہ بھی لازم ہوگا کہ وہ تنخواہوں کی ادائیگی کا مکمل ریکارڈ اور ثبوت فراہم کریں۔

نئے نگرانی نظام کے مطابق اگر کوئی کمپنی مقررہ وقت پر کم از کم 85 فیصد تنخواہیں ادا کر دیتی ہے تو اسے قواعد کی پابند تصور کیا جائے گا۔ تاہم ملازمین کو اپنی مکمل واجب الادا رقم کا مطالبہ کرنے کا قانونی حق حاصل رہے گا۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف جرمانے اور دیگر انتظامی کارروائیاں کی جائیں گی۔

اماراتی حکام کے مطابق اس نظام کا بنیادی مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور نجی شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *