Connect with us

تجارت

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز

Published

on

پاکستان میں پیر کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، جہاں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مضبوطی عالمی بلین مارکیٹ کو متاثر کر رہی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 548 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال اور محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *