Connect with us

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 937 پوائنٹس کا اضافہ

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 937 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 388 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا، جسے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بینکاری، توانائی اور بڑے صنعتی شعبوں میں خریداری کے رجحان نے مارکیٹ کو سہارا دیا جبکہ سرمایہ کاروں نے مثبت معاشی اشاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور روپے کی قدر میں استحکام معاشی اعتماد کیلئے مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے، تاہم عالمی معاشی صورتحال اور مقامی مالیاتی پالیسیوں پر بھی سرمایہ کاروں کی گہری نظر برقرار ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *