Connect with us

تجارت

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ ہزاروں روپے کم ہوگئے

Published

on

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد آج نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے تک آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 27 ڈالر سستا ہو کر 4717 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 80 روپے مہنگی ہو کر 8525 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب فی تولہ سونا 7800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 6687 روپے مہنگا ہوا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *