تجارت
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 1 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 801 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے تک آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 21 ڈالر سستا ہو کر 4555 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 3800 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی، جس کے بعد مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔
