Connect with us

تجارت

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا

Published

on

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا ہے اور قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں سونا 38 ڈالر سستا ہو کر 4576 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی اور مقامی مارکیٹ کے رجحانات کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *