Connect with us

ٹیکنالوجی

گوگل ڈاؤن ہو جائے تو کیا کریں؟ ماہرین نے آسان متبادل بتا دیے

Published

on

انٹرنیٹ کی دنیا میں گوگل ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے اور کروڑوں افراد روزانہ معلومات تلاش کرنے، کام کرنے اور آن لائن سرگرمیوں کے لیے گوگل سرچ انجن پر انحصار کرتے ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں دنیا بھر کے متعدد صارفین کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب گوگل سرچ اچانک متاثر ہوگیا۔

صارفین کو سرچنگ کے دوران ’سرور ایرر‘ اور ’سم تھنگ وینٹ رانگ‘ جیسے پیغامات موصول ہونے لگے، جس کے باعث کئی افراد کے روزمرہ آن لائن کام رک گئے۔

تکنیکی ماہرین کے مطابق گوگل جیسی بڑی سروسز میں عارضی خرابی سرورز پر دباؤ یا تکنیکی مسائل کی وجہ سے پیش آ سکتی ہے، تاہم زیادہ تر صورتوں میں یہ مسئلہ چند منٹوں میں خود بخود حل ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گوگل عارضی طور پر کام نہ کرے تو صارفین کو سب سے پہلے اپنا انٹرنیٹ کنکشن چیک کرنا چاہیے۔ وائی فائی اور موبائل ڈیٹا دونوں کو آزمانے کے ساتھ براؤزر کو ریفریش کرنا یا دوسرا براؤزر استعمال کرنا بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر مسئلہ برقرار رہے تو صارفین ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ جیسی ویب سائٹس کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا گوگل عالمی سطح پر متاثر ہے یا صرف ان کے علاقے میں مسئلہ پیش آرہا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ گوگل کے متبادل کے طور پر مائیکروسافٹ کا سرچ انجن ’بنگ‘ بہترین آپشن ہے، جبکہ رازداری پسند صارفین کے لیے ’ڈک ڈک گو‘ بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ’یاہو سرچ‘ بھی اب تک فعال اور قابلِ اعتماد سرچ انجن سمجھا جاتا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارمز جیسے چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمنائی اور پرپلیکسٹی بھی معلومات تلاش کرنے کے جدید ذرائع بن چکے ہیں، جہاں صارفین سوالات کے تفصیلی جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔

ماہرین نے موبائل صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے فون میں وکی پیڈیا، یوٹیوب اور متبادل سرچ ایپس پہلے سے انسٹال رکھیں تاکہ گوگل ڈاؤن ہونے کی صورت میں ان کا آن لائن رابطہ متاثر نہ ہو۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *