Connect with us

تجارت

ایران سے مذاکرات، انسداد دہشتگردی اور کشمیر پر پاکستان کا کردار قابلِ ستائش

Published

on


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے اہم ملاقات میں ایران سے مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اور علاقائی استحکام کیلئے کردار کو سراہا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشتگردی، دوطرفہ تجارت، معدنیات، اور خطے میں امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اگست میں اسلام آباد میں پاک-امریکہ انسداد دہشتگردی مکالمہ پر بھی غور کیا گیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور امریکہ کے حالیہ ثالثانہ کردار کو سراہا، جس نے پاکستان و بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹالا۔

اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت، اور قرارداد 2788 کے متفقہ طور پر منظور ہونے کا بھی ذکر کیا، جو کہ تنازعات کے پرامن حل پر زور دیتی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، کرپٹو، اور معدنیات میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں غزہ کی انسانی صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی، اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *