Connect with us

تجارت

نیشنل سیونگز میں زیادہ منافع کیسے حاصل کریں؟ ماہرین نے اہم طریقے بتا دیے

Published

on

پاکستان میں لاکھوں افراد اپنی جمع پونجی کو محفوظ رکھنے اور بہتر منافع حاصل کرنے کے لیے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب معلومات نہ ہونے کے باعث بہت سے سرمایہ کار اپنے ممکنہ منافع کا بڑا حصہ کھو دیتے ہیں۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے بزرگ شہریوں، بیواؤں اور معذور افراد کے لیے مختص خصوصی اسکیموں کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ جیسی اسکیمیں ٹیکس اور زکوٰۃ کی کٹوتیوں سے مستثنیٰ ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہو کر فائلر بننا بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔ موجودہ قوانین کے تحت فائلرز کے منافع پر کم ٹیکس لاگو ہوتا ہے جبکہ نان فائلرز کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین شرح منافع پر نظر رکھیں اور اپنی ضرورت کے مطابق زیادہ منافع دینے والی اسکیموں کا انتخاب کریں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت پوری ہونے سے پہلے سرمایہ کاری نکالنے سے منافع میں نمایاں کمی آ سکتی ہے اور بعض صورتوں میں جرمانے بھی ادا کرنا پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ زکوٰۃ سے استثنا رکھنے والے افراد رمضان سے قبل متعلقہ حلف نامہ جمع کرائیں تاکہ غیر ضروری کٹوتیوں سے بچا جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *