Connect with us

تجارت

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، لاہور میں شہریوں کو کرائے پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی

Published

on

پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے پیش نظر شہریوں کے لیے کرائے پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا بڑا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں لاہور بھر میں 10 ہزار الیکٹرک بائیکس شہریوں کو کرائے پر فراہم کی جائیں گی جبکہ ان کی سہولت کے لیے 300 ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کیے جائیں گے۔

پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی ان اسٹیشنوں کے لیے زمین فراہم کرے گی تاکہ رہائشی اور تجارتی علاقوں کو پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس کے ساتھ مؤثر انداز میں منسلک کیا جا سکے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف شہریوں کو سستی سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے سالانہ ہزاروں ٹن کاربن کے اخراج میں کمی متوقع ہے۔

یہ سروس طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے، جو موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے الیکٹرک بائیکس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

تاہم حکومت نے ابھی تک کرایوں اور ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں، اور یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بائیکس گھنٹہ وار یا یومیہ بنیادوں پر دستیاب ہوں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *