Connect with us

تجارت

گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں بڑا اضافہ، 39 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز

Published

on

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق گلگت بلتستان کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 27.32 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مجموعی ترقیاتی بجٹ 39 ارب روپے سے زائد رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال گلگت بلتستان کا نظرثانی شدہ ترقیاتی بجٹ 30 ارب 67 کروڑ روپے ہے، جبکہ اصل ترقیاتی بجٹ 37 ارب 10 کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا۔

آئندہ مالی سال کے لیے بلاک الاکیشن اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 23 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے خصوصی پیکیج کے تحت 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ نلتر ہائیڈرو پاور کے 16 میگاواٹ منصوبے کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر سولر پاور منصوبوں کے لیے ایک ارب 71 کروڑ روپے اور ریجنل گرڈ کے قیام کے لیے ایک ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

نکاسی آب، سڑکوں، پانی کی فراہمی، صحت اور اسپتالوں کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *