Connect with us

تجارت

بجٹ 2026-27: سولر پینلز، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

Published

on

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سولر پینلز، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکسوں کی شرح بڑھانے پر غور کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں ان مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز میں سولر پینلز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے۔ اسی طرح الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی ایک فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح 8 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ اقدامات کے نتیجے میں الیکٹرک کاروں، موٹر سائیکلوں، رکشوں، ٹرکوں، بسوں، الیکٹرک پک اپ، ٹریکٹروں اور ڈبل کیبن گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کر رہا ہے۔ تاہم حکومت ماحول دوست توانائی اور گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے آئی ایم ایف کو بعض ریلیف اقدامات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ اگر کسی شعبے کو ٹیکس ریلیف دینا ضروری ہو تو اس سے ہونے والے ریونیو نقصان کو متبادل ذرائع سے پورا کرنے کے قابلِ عمل اقدامات بھی پیش کیے جائیں۔

دوسری جانب ٹیکسٹائل سیکٹر نے حکومت سے 327 ارب روپے کے ری فنڈز فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صنعتکاروں نے بجلی، گیس اور ٹیکسوں میں کمی کی بھی اپیل کی ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق برآمدی شعبے کے لیے ممکنہ ریلیف اقدامات سے 100 ارب روپے تک کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

تاہم آئندہ بجٹ میں برآمدی شعبے کے لیے کسی بڑے ریلیف پیکیج کے امکانات تاحال محدود دکھائی دے رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *