Connect with us

تجارت

آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ، بجٹ مشاورت شروع

Published

on

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اہم اہداف طے کرنے کے لیے ابتدائی ورچوئل مشاورت شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ رکھی جائے تاکہ مالی بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔ ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے۔

مزید برآں، آئی ایم ایف نے بجلی اور توانائی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹری اداروں کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کی بھی سفارش کی ہے۔ آئندہ بجٹ میں ٹیکس استثنیٰ، رعایتوں اور چھوٹ میں کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ میں توسیع، حکومتی اخراجات میں کمی اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں سالانہ کم از کم ایک فیصد اضافہ بھی اہم اہداف میں شامل ہیں۔

یہ اقدامات پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *