Connect with us

سیاست

گلگت بلتستان کے حقِ حاکمیت کے لیے تین نسلوں سے جدوجہد کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

Published

on

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گزشتہ تین نسلوں سے گلگت بلتستان کے عوام کے حقِ حاکمیت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی جس کے نتیجے میں وہاں اہم انتظامی اصلاحات متعارف کرائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان میں ایف سی آر اور راج شاہی نظام کا خاتمہ کیا اور عوام کو مختلف سہولیات اور سبسڈیز فراہم کیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اب نئی نسل کو بھی اس جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے مزید مؤثر آواز بلند کی جا سکے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں تاکہ وہ اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے حقِ حاکمیت کے لیے بھرپور انداز میں آواز اٹھا سکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ عوام کی حمایت سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد مزید مضبوط ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *