Connect with us

سیاست

خیبر پختونخوا میں 9 اور 10 محرم کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگی یا نہیں؟

Published

on

خیبر پختونخوا پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے اپنی سیکیورٹی رپورٹ مکمل کر لی ہے، جس میں 9 اور 10 محرم کو حساس علاقوں میں جزوی طور پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 8 اضلاع کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے، جن میں پشاور، کوہاٹ، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، لکی مروت اور ضلع کرم شامل ہیں۔

سیکیورٹی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے دوران 14 اضلاع میں 43 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ حساس علاقوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلوسوں اور مجالس کی فضائی نگرانی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے ذریعے کی جائے گی جبکہ غیر مجاز فضائی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹم بھی فعال رکھا جائے گا۔

حکام نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ علمائے کرام اور ماتمی کمیٹیوں کے ساتھ رابطہ رکھ کر ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *