Connect with us

سیاست

منی لانڈرنگ کے خلاف نیب کی بڑی کامیابی، ماریشس میں بحریہ ٹاؤن کے 45 لاکھ ڈالر کے اکاؤنٹس منجمد

Published

on


منی لانڈرنگ کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے ماریشس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے مالکان اور ملزمان کے 45 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً سوا ارب پاکستانی روپے) مالیت کے دو غیر ملکی بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔ ذرائع کے مطابق یہ سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے غیر قانونی حوالہ اور ہنڈی نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر جرائم سے حاصل شدہ رقوم ملک سے باہر منتقل کیں۔

تحقیقات کے مطابق پاکستان سے منتقل ہونے والی یہ رقوم پہلے متحدہ عرب امارات پہنچائی گئیں اور بعد ازاں منی لانڈرنگ کے ذریعے ماریشس کے مذکورہ اکاؤنٹس میں جمع کی گئیں
ان اکاؤنٹس میں اس وقت 45 لاکھ امریکی ڈالر موجود ہیں، جنہیں اثاثہ جات کی بازیابی کے جاری عمل کے تحت قانونی طور پر فریز کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اب وزارتِ خارجہ کے ذریعے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مذکورہ رقوم کی ضبطی اور پاکستان واپسی کے لیے اقدامات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ نیب حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیے گئے اثاثوں کا دنیا بھر میں تعاقب کیا جائے گا اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ملکی دولت کی بازیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *