Connect with us

سیاست

خامنہ ای کا بڑا انتباہ: امریکا اور اسرائیل اب ایران کے اندر تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں

Published

on

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد اب ایران کے اندرونی اتحاد کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے ایک تحریری پیغام میں خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی قیادت میں قائم عالمی نظام ایک مضبوط، خودمختار اور آزاد ایران کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے اسرائیل کو اس نظام کی ایک مصنوعی چوکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست اور رسوائی کے بعد نئی حکمت عملی اختیار کر چکا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق اب دشمن ہائبرڈ جنگ کے ذریعے ایرانی عوام کے حوصلے، قومی یکجہتی اور حکومتی فیصلوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد عوام کے درمیان خوف، مایوسی، شکوک و شبہات اور اختلافات پیدا کرنا ہے۔

خامنہ ای نے کہا کہ دشمن ایرانی معاشرے میں تقسیم پیدا کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے، تاہم ایرانی قوم کو ان سازشوں کا مقابلہ بصیرت، صبر اور اتحاد کے ذریعے کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ایسا عمل یا بیان جو عوام میں بددلی، بدگمانی یا مایوسی کو فروغ دے، درحقیقت دشمن کے مقاصد کو تقویت دیتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد کا مظاہرہ کریں اور اندرونی اختلافات سے گریز کرتے ہوئے ملک کے استحکام اور سلامتی کے لیے متحد رہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *