Connect with us

سیاست

امریکا-ایران معاہدہ: دستخطی تقریب اور اگلے مرحلے کے مذاکرات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Published

on

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے کی دستخطی تقریب میں ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف شرکت کریں گے۔

ایک بیان میں مجید تخت روانچی نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم امور زیرِ بحث آئیں گے۔ ان میں یورینیئم افزودگی، افزودہ مواد کے ذخائر اور ایران کی جوہری ضروریات سے متعلق معاملات شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عبوری معاہدے پر دستخط سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے، تاہم تقریب کے حتمی مقام کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ بھی واضح نہیں کہ تقریب کس نوعیت یا طریقہ کار کے تحت منعقد کی جائے گی۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ عبوری معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد مذاکرات کا اگلا دور شروع ہو جائے گا، جس میں دونوں ممالک اہم اور پیچیدہ معاملات پر بات چیت کریں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ دونوں ممالک کے حکام اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ آئندہ مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی سلامتی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *