Connect with us

سیاست

کوکین استعمال کرنے والوں کے نام خفیہ رہنے چاہئیں، سندھ کے وزیر داخلہ کا بیان

Published

on

سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ کوکین استعمال کرنے والوں کی شناخت خفیہ رہنی چاہیے جبکہ منشیات کے نیٹ ورک چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نے مبینہ ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی کی حالیہ گرفتاری پر اظہارِ خیال کیا، جس پر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں منشیات کے ایک بڑے نیٹ ورک کو چلانے کا الزام ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزمہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کھلا چیلنج دیا تھا کہ اسے گرفتار کر کے دکھایا جائے، تاہم پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ انہوں نے اس گرفتاری کو پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔

ضیا لنجار نے مزید کہا کہ حکام کو منشیات استعمال کرنے والوں کے نام ظاہر کرنے کے بجائے پنکی نیٹ ورک کے اصل کارندوں کو گرفتار کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کو چند روز قبل کراچی پولیس اور ایک حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس پر گزشتہ پندرہ برس سے ایک منظم منشیات سپلائی نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے۔ اس کی گرفتاری کے بعد پولیس نے پورے گروہ کو بے نقاب کرنے کے لیے چھاپے تیز کر دیے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *