Connect with us

سیاست

عطا تارڑ کی خیبر پختونخوا حکومت پر گورننس اور کابینہ میں اضافے کے حوالے سے تنقید

Published

on

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے خیبر پختونخوا حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں مؤثر گورننس کا فقدان ہے اور عوامی وسائل کو فلاحی منصوبوں کے بجائے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ صوبے میں کرپشن اور بدانتظامی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے صوبائی کابینہ کے حجم میں حالیہ اضافے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزراء اور مشیروں کے انتخاب میں نااہلی کے سوا کوئی معیار نظر نہیں آتا۔

وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے واقعی گورننس بہتر ہو جائے گی؟ انہوں نے کہا کہ 12 سال سے زائد عرصہ اقتدار میں رہنے کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عطا تارڑ کے مطابق خیبر پختونخوا کے حالات اس سے پہلے کبھی اتنے خراب نہیں تھے اور صوبے کے عوام کمزور انتظامیہ اور ناقص فیصلوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *