Connect with us

سیاست

سی آئی اے کے سابق محقق کا دعویٰ، امریکا نے تباہ شدہ یو ایف اوز سے چار اقسام کی خلائی مخلوقات برآمد کیں

Published

on

سی آئی اے سے وابستہ سابق محقق ہال پوتھوف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومت نے تباہ ہونے والے یو ایف اوز سے چار مختلف اقسام کی خلائی مخلوقات برآمد کیں۔ انہوں نے یہ انکشاف معروف پوڈکاسٹ “دی ڈائری آف اے سی ای او” میں گفتگو کے دوران کیا۔

رپورٹس کے مطابق پوتھوف نے کہا کہ مبینہ ریکوری آپریشنز میں شامل افراد نے انہیں کم از کم چار اقسام کی غیر انسانی مخلوقات کے بارے میں بتایا۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے خود ان مخلوقات کو براہ راست نہیں دیکھا۔

محقق ایرک ڈیوس کے مطابق ان مخلوقات کو “گریز”، “نورڈکس”، “انسیکٹوئیڈز” اور “ریپٹیلینز” کے نام دیے گئے ہیں۔ فلم ساز ڈین فراح نے بھی دعویٰ کیا کہ امریکا میں متعدد یو ایف او حادثات پیش آئے جن کے بعد سرکاری اداروں نے خفیہ طور پر ملبہ اور مبینہ خلائی مخلوقات کو اپنی تحویل میں لیا۔

یہ بحث اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب اطلاعات سامنے آئیں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مبینہ “ایلین فائلز” کا پہلا حصہ جاری کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں یو ایف اوز اور خلائی مخلوقات کے موضوع پر عوامی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ کئی ماہرین کا ماننا ہے کہ مستقبل میں ایک “ڈسکلوژر ڈے” آ سکتا ہے جب حکومتیں خفیہ معلومات عوام کے سامنے لائیں گی۔

تاہم ان تمام سنسنی خیز دعوؤں کے باوجود اب تک امریکی حکومت یا سائنسی اداروں کی جانب سے کوئی حتمی اور آزادانہ ثبوت سامنے نہیں آیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *