Connect with us

سیاست

ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی میں خطاب، قومی سلامتی، پروپیگنڈا اور دفاعی کردار پر تفصیلی گفتگو

Published

on

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلباء نے اُن کا پُرجوش استقبال کیا۔ یونیورسٹی میں منعقدہ نشست میں ملکی سلامتی، داخلی صورتحال، دفاعی اُمور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا، مس انفارمیشن اور اس کے پس منظر سے آگاہ کیا اور اُن کے مختلف سوالات کے مدلل اور جامع جوابات دیے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ حقائق اور گمراہ کن معلومات میں فرق کرنے کے لیے شعوری طور پر ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورے نے طلباء کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے بھارت سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس مؤقف کو بھی سراہا کہ “دنیا ہمارے جواب کو دیکھے گی”—اور دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی مسلح افواج نے نہ صرف بھارت اور اس کی فوج، بلکہ اس کی ٹیکنالوجی کو بھی مؤثر جواب دیا۔

نشست میں شریک اساتذہ و طلباء نے سیشن کو نہایت مفید، معلوماتی اور اعتماد بخش قرار دیا۔ اساتذہ نے کہا کہ “ہم پنجابی، پختون، سندھی یا بلوچ نہیں، سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔” طلباء نے بھی کہا کہ “ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے، ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

قائداعظم یونیورسٹی کے ہر ضلع اور تحصیل سے آئے طلباء نے اس سیشن کو قومی یکجہتی، دفاعی شعور اور سچائی تک رسائی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *