Connect with us

سیاست

وفاقی وزیر اطلاعات کا پی ٹی آئی پر بیرون ملک پاکستان مخالف مہم چلانے کا الزام

Published

on

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی ایک خاتون رہنما نے افغانستان سے چلنے والے پاکستان مخالف اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا پر عمران خان کے حوالے سے انتہائی منفی اور گھٹیا مہم چلائی، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، ایک ایسی سیاسی روش اپنا چکی ہے جس میں صوبے کی گورننس اور عوامی فلاح پس منظر میں چلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری جماعت کی توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں سزا یافتہ اور اڈیالہ جیل میں قید بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کے خلاف ہے۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق صوبہ جو دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے، وہاں صوبائی حکومت کو امن، ترقی اور عوامی ریلیف کو ترجیح دینی چاہیے تھی، مگر قیادت نے اسلام آباد میں اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد سیاست گھمائی رکھی۔

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی ایک خاتون رہنما نے افغانستان سے چلنے والے پاکستان دشمن اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے عمران خان سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے، کیونکہ اس کے ذریعے ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔ وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ تحریکِ انصاف ملک دشمن بیانیے اور غلط ترجیحات کو ترک کرتے ہوئے ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *