Connect with us

سیاست

پاکستان کی امریکا فائرنگ واقعے کی مذمت، تاجکستان حملے کا ذمہ دار افغانستان قرار؛ بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد

Published

on

دفتر خارجہ نے امریکا میں فائرنگ کے حالیہ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی سطح پر دہشت گردی کی تشویشناک واپسی قرار دیا ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد، خصوصاً ہلاک فوجی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کا واقعہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے کی علامت ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ افغان سرزمین سے پھیلنے والی دہشت گردی کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

تاجکستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں تین چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنی زمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

ترجمان نے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ کے سندھ سے متعلق بیان کی بھی سخت مذمت کی اور اسے عالمی سرحدی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بیانات خام خیالی اور غیر ذمہ دارانہ سوچ پر مبنی ہیں۔ پاکستان مسائل کے پرامن حل کا حامی ہے لیکن اپنے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *