فن و ثقافت
رجب بٹ اور سامعہ حجاب کے متنازع لائیو سیشن پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ
متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور معروف انفلوئنسر سامعہ حجاب ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ دونوں کا ٹک ٹاک پر ہونے والا ایک لائیو سیشن کلپ کی شکل میں وائرل ہوا جس میں کی جانے والی نامناسب گفتگو نے بھونچال برپا کردیا۔
رجب بٹ، جو پاکستان میں درج متعدد کیسز کے بعد برطانیہ منتقل ہوچکے ہیں، وہیں سے اپنا مواد بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب سامعہ حجاب، جنہوں نے ماضی میں اپنے سابق منگیتر پر اغوا کا مقدمہ دائر کیا تھا، اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور اپنے بیانات اور فیشن کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔
حالیہ لائیو سیشن میں رجب بٹ نے سامعہ کے جسمانی خدوخال پر ایسے تبصرے کیے جنہیں صارفین نے انتہائی غیر مناسب قرار دیا۔ سامعہ نے بھی بے تکلف انداز میں جواب دیا، جس سے گفتگو مزید متنازع ہوتی گئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے کلپس میں دیکھا گیا کہ رجب بٹ سامعہ کے جسم کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ سامعہ اپنے وزن اور ٹائٹ کپڑوں کے حوالے سے بات کر رہی ہیں۔
کلپ وائرل ہوتے ہی صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ ایک صارف نے کہا، “یہ سب بے شرم لوگ ہیں، وہ لڑکی کی باڈی پر اتنے گھٹیا تبصرے کر رہا ہے۔” ایک اور نے لکھا، “بہت ہی سستا کانٹینٹ… اسے اپنی بیوی کی کوئی پروا نہیں۔”
شدید تنقید کے بعد دونوں انفلوئنسرز ایک بار پھر تنازعات کے مرکز بن گئے ہیں، جبکہ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے غیر اخلاقی مواد پر پابندی عائد کی جائے۔
