فن و ثقافت
کنسرٹ میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ، ہاتھ تھامنے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
امریکا کے شہر نیویارک میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ایک ایسا لمحہ سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ پرفارمنس کے دوران عاصم اظہر نے مختصر طور پر ہانیہ عامر کا ہاتھ تھاما، جسے مداحوں نے فوری طور پر کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ مداح اس جوڑی کو پسند کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ بعض افراد نے اس عمل کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔
دونوں فنکار سفید لباس میں ہم آہنگ نظر آئے جبکہ ہانیہ عامر نے سرخ ماسک کے ذریعے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔ حالیہ مہینوں میں دونوں کو مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث ان کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔
مداحوں کی بڑی تعداد اب ان کے مزید مشترکہ لمحات کی منتظر ہے، خاص طور پر عاصم اظہر کے جاری کنسرٹس کے دوران۔
