Connect with us

فن و ثقافت

تنازعات کے شکار یوٹیوبر رجب بٹ نے خاموشی توڑ دی، سخت وارننگ جاری

Published

on

تنازعات کی زد میں رہنے والے مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جب انہوں نے ذاتی اور قانونی مسائل کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر سخت پیغام جاری کیا۔

ذاتی زندگی، متنازع بیانات اور مختلف تنازعات کے باعث اکثر زیرِ بحث رہنے والے رجب بٹ حال ہی میں وکلا سے جھگڑے کے بعد خبروں میں آئے تھے، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنقید کے باوجود رجب بٹ کو اپنے مداحوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 83 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً 29 لاکھ ہے، جو ان کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

حالیہ دنوں میں قانونی مسائل میں گھرے رجب بٹ کی ازدواجی زندگی بھی مبینہ طور پر مشکلات کا شکار ہے، کیونکہ ان کے سالے عون محمد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، جس کے باعث معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔

اس صورتحال پر اب رجب بٹ نے انسٹاگرام پر ایک سخت پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اور سالے کو آخری وارننگ دی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس مزید ریکارڈنگز اور اسکرین شاٹس موجود ہیں اور وہ اب اس معاملے کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ دیگر اس معاملے پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *