Connect with us

فن و ثقافت

سجل علی کا حسین برائیڈل لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

Published

on

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی ایک بار پھر اپنے حسین برائیڈل انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک برائیڈل فیشن کیمپین کیلئے فوٹو شوٹ کروایا جس میں انہوں نے معروف ڈیزائنر کا خوبصورت سرخ عروسی لباس زیب تن کیا۔ تصاویر میں سجل علی روایتی دلہن کے روپ میں نہایت دلکش اور پُرکشش دکھائی دیں۔

ان کے خوبصورت میک اپ، جیولری اور دلکش انداز نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کو دیکھ کر مداحوں نے اداکارہ کو ’’پریوں جیسی خوبصورت‘‘ قرار دیا۔

پاکستانی اداکارہ مایا علی نے سجل علی کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں “گورجیئس” کہا جبکہ عظمیٰ بیگ نے بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

ایک مداح نے لکھا کہ “برائیڈل کیمپین سجل علی جیسا کوئی نہیں کرتا”، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی مقبولیت مداحوں میں کس قدر زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی نہ صرف اپنی جاندار اداکاری بلکہ منفرد فیشن سینس اور مشرقی و مغربی انداز کو خوبصورتی سے اپنانے کی وجہ سے بھی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *