Connect with us

فن و ثقافت

ڈکی بھائی کو عدالت سے بڑا ریلیف، نام پاسپورٹ کنٹرول فہرست سے نکالنے کی منظوری

Published

on

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ ضلع کچہری میں زیرِ سماعت مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں عدالت نے ان کے نام کو پاسپورٹ کنٹرول فہرست سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی، جبکہ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ ملزمان کے خلاف قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مبینہ طور پر آن لائن جوا ایپس کی تشہیر سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران تحقیقاتی ادارے نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا کہ سعد الرحمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر تفتیش میں عدم تعاون کے باعث ان کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ضمانت حاصل کرنے کے بعد وہ تفتیش میں شامل ہو گئے۔

تحقیقاتی حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا نام پاسپورٹ کنٹرول فہرست سے نکالنے پر اب کوئی اعتراض نہیں رہا، اور اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے جس میں ان کے نام کے اخراج کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی مبینہ تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج ہے، تاہم حالیہ پیش رفت کے بعد انہیں اہم قانونی ریلیف حاصل ہو گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *