فن و ثقافت
بابر اعظم نے پروپوز کیا تو معذرت کرلوں گی، نازش جہانگیر کا بیان وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ ایک غیر رسمی انسٹاگرام سیشن کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ اگر قومی کرکٹر بابراعظم انہیں شادی کی پیشکش کریں تو وہ کیا جواب دیں گی؟ اس پر اداکارہ نے مختصر مگر صاف جواب دیا: “میں معذرت کرلوں گی۔”
نازش جہانگیر پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نمایاں نام ہیں۔ انہوں نے 2017ء میں ڈرامہ بھروسا سے کیریئر کا آغاز کیا اور کئی مقبول ڈراموں میں بہترین کردار ادا کیے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی مہمات میں بھی سرگرم رہتی ہیں۔
انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بیسٹ ایمَرجنگ ٹیلنٹ کے لیے نامزدگی بھی مل چکی ہے۔ 2022ء میں فلم لفنگے سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا جبکہ 2024ء میں وہ خوشحال خان کے ہمراہ پپّے کی ویڈنگ میں جلوہ گر ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل بیان نے مداحوں میں دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے۔ بعض صارفین نے ان کے جواب کو بے ساختہ اور ایماندارانہ قرار دیا، جبکہ کچھ مداح حیران رہ گئے۔
اداکارہ نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم ان کا یہ ایک جملہ انٹرنیٹ پر خوب سرگرم ہے۔
