فن و ثقافت
وردہ ملک ٹک ٹاک پر تنقید کے باوجود کام جاری رکھنے کا اعلان
ٹک ٹاک کی مشہور انفلوئنسر وردہ ملک نے ریحان طارق کے پوڈکاسٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا اور معاشرتی تنقید کے باوجود وہ اپنے ویڈیوز بنانے کا کام جاری رکھیں گی۔
وردہ ملک نے بتایا کہ اگر وہ ٹک ٹاکر نہ بنتیں تو بھائی کی شادی، گھر کے اخراجات اور والد کے علاج کے لیے یا تو کسی پیسوں والے مرد سے شادی کرنا پڑتی یا خود پیسے کمانے کے لیے باہر نکلنا پڑتا، اور انہوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا۔
انہوں نے آنسو بھری آواز میں کہا کہ “ہم اچھا کریں یا برا، گالیاں پڑتی ہیں، اور ہمیں بھی یہ اچھا نہیں لگتا”۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعض شادیوں میں لوگوں کے نامناسب جملے سننا ناقابل برداشت تھا، مگر وہ اپنے کام کو جاری رکھیں گی۔
وردہ ملک نے یہ بھی کہا کہ وہ 15 سے 20 منٹ کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار روپے تک کما لیتی ہیں، اور لائیو گفٹس کے دوران بعض فالوورز کی بے ہودہ خواہشات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ریحان طارق کے پوڈکاسٹ کے بعد دو طرح کی رائے سامنے آئیں، ایک میں لوگوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ دوسرے میں اینکر پر بھی سوالات اور مداخلت کے لیے تنقید کی گئی۔
