Connect with us

سیاست

عیدی کے نام پر شہریوں سے پیسے مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی

Published

on

لاہور میں عیدی کے نام پر شہریوں سے رقم مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا ہے کہ محکمہ پولیس کی ساکھ خراب کرنے والے اہلکاروں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور کسی بھی اہلکار کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق شاہدرہ اور اسلام پورہ کے علاقوں سے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بعض پولیس اہلکار عیدی کے نام پر پیسے طلب کر رہے ہیں۔

شکایات سامنے آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او اسلام پورہ کو انکوائری کا حکم دیا۔ انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تھانہ شاہدرہ اور تھانہ اسلام پورہ میں مقدمات درج کر لیے گئے۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف دفعہ 155-C اور گداگری ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ عوام سے پیسے مانگ کر پولیس فورس کو بدنام کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ ماتحت اہلکاروں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رکھا جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور قانون کے مطابق رویہ اپنایا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *