Connect with us

سیاست

ایران سے معاہدہ یا تو عظیم ہوگا یا بالکل نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ یا تو انتہائی شاندار اور بامعنی ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور ریپبلکن پارٹی کے بعض ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے معاملات پر بھی بات کر رہے ہیں جن پر ابھی تک مذاکرات ہی نہیں ہوئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان لوگوں پر ہنستے ہیں جو حقیقت سے لاعلم ہیں اور ہمیشہ ناکام پالیسیوں اور کمزور امیدواروں کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے افراد صرف تقسیم اور نقصان پیدا کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے ایران کے نقشے پر امریکی جھنڈے والی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس نے آن لائن خاصی توجہ حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ کی ہر بڑی کامیابی پر تنقید کی جاتی ہے، تاہم مستقبل میں ایران کے ساتھ ہونے والا ممکنہ معاہدہ سابق صدر باراک اوباما کے دور کے جوہری معاہدے سے بالکل مختلف ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ کا معاہدہ ایران کیلئے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ایک کھلا راستہ تھا، جبکہ ان کی پالیسی امریکا کے مفادات اور عالمی امن کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *