Connect with us

فن و ثقافت

خلیل الرحمٰن قمر کا شادی اور بے وفائی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Published

on

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید اور بحث کی زد میں آ گئے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے شادی، بے وفائی اور مرد و خواتین کے کردار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران جب ان سے شادی کے بعد مردوں کی بے وفائی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کا ذمے دار خواتین کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مرد آخر دھوکا دیتے کس کے ساتھ ہیں؟ یقیناً دوسری عورتوں کے ساتھ، لیکن خواتین کبھی ان عورتوں کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتیں جو دوسروں کے گھر توڑتی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق خواتین کو ان عورتوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے جو شادی شدہ مردوں میں دلچسپی لیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مردوں میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ کسی عورت کی توجہ یا پیشکش کو رد کر سکیں، اسی لیے بے وفائی کے واقعات پیش آتے ہیں۔

انہوں نے مردوں کو “ٹو نمبر” بھی قرار دیا اور کہا کہ اکثر بیویاں بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوہروں کو معاف کر دیتی ہیں، تاہم ان کے پاس رشتہ ختم کرنے کا اختیار بھی موجود ہوتا ہے۔

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بعض افراد نے ان کے مؤقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے اسے معاشرتی حقیقت قرار دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *