Connect with us

سیاست

پاکستان نے امریکا اور ایران کو 47 سال بعد مذاکرات کی میز پر لایا، اسحاق ڈار

Published

on

اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو 47 سال بعد مذاکرات کی میز پر بٹھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کو مذاکرات کے لیے آمادہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کا مؤقف تھا کہ ماضی میں امریکا اور ایران کے درمیان صرف بالواسطہ مذاکرات ہوتے رہے، تاہم پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان 21 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون ایک اہم سنگِ میل ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پاکستانی قوم ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

انہوں نے بھارت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا بے بنیاد الزام لگا کر پاکستان پر حملہ کیا، تاہم پاکستانی قوم نے معرکۂ حق میں مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اگرچہ خونریزی مکمل طور پر نہیں رکی، تاہم اس میں واضح کمی ضرور آئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *