سیاست
ایران اور امریکا میں کشیدگی برقرار، اسماعیل بقائی کا سخت بیان، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے متعلق دعویٰ
ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا ایک سخت بیان سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ “شیر کو اپنے دانت دکھاتے ہوئے دیکھو تو یہ نہ سمجھنا کہ شیر مسکرا رہا ہے۔” ان کے اس بیان کو امریکا کے لیے سخت پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب تہران کے گورنر محمد صادق نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی سے تہران میں تمام حکومتی وزارتیں اور ادارے 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔
ادھر امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے تین ڈسٹرائر بحری جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان بحری جہازوں پر حملہ بھی کیا گیا، تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ان کے مطابق حملہ کرنے والے ایرانیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور ایران کی حملہ آور چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا گیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ بیانات نے خطے میں کشیدگی مزید بڑھا دی ہے جبکہ عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
