Connect with us

سیاست

ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف پولیس نے اہم تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

Published

on

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں منشیات فروشی کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف پولیس نے اہم تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے 1540 گرام کوکین اور 5240 گرام بیکنگ پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ تحقیقاتی حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے 930 گرام ایفی ڈرین ہائیڈرو کلورائیڈ اور 500 گرام کٹیمائن ہائیڈرو کلورائیڈ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ملزمہ کے پاس سے 330 گرام مکس ہائیڈرو کلورائیڈ کوکین اور ایک بیگ سے 1050 گرام ایکٹون بھی برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ سے کوکین کی تیاری میں استعمال ہونے والا 6970 گرام خام مال بھی قبضے میں لیا گیا ہے، جسے کیس پراپرٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ برآمد شدہ منشیات اور کیمیکلز کے معیار اور نوعیت کا تعین کرنے کے لیے کیمیکل ایگزامن کرایا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *